مشاہد سعید اردوصحافت کاکوہ نور تھے:سیدمحفوظ علی

0
21

روزنامہ ــ’’ندیم‘‘دفترمیں ایصال ثواب کرپیش کی گئی خراج عقیدت

بھوپال،30؍جنوری: ریاست کے قدیم اردو اخبار روزنامہ نامہ’’ندیم‘‘ جوبھوپال میں تقریباً1935ء سے مسلسل شائع ہورہاہے۔ لیکن گزشتہ 18 برسوں سے مقامی خبریں تحریر کرنے کاجوہنرمشاہدسعید میں نظر آیا،اس سے قبل ہم نے کسی اورمیں وہ جذبہ جنون نہیں دیکھا۔ بہرحال مشاہد سعید آج ہمارے درمیان نہیں رہے، لیکن اردو صحافت کاوہ کوہ نورمانے جاتے ہیں۔ جوحضرات ان کی صلاحیت سے واقف تھے،وہ ان کی بہت کمی محسوس کررہے ہیں۔ مذکورہ بالاخیالات کااظہار روزنامہ ندیم کے سب سے پرانے نمائندے جناب سید محفوظ علی (بھورامیاں) نےآج اردو صحافت کے اس ہیرے کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئے سب سے پہلے ایصال ثواب کا اہتمام کیا ۔پھرمشاہد سعید کےلئے اپنے جذباتی خیالات کااظہار کیا اوران کے تمام اچھے کاموں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد سعید کی کمی کوپورا کرنا بہت مشکل ہے۔کیوں کہ ان میں اردو کی جومحبت تھی، اردو بولنے،لکھنے کاجوسلیقہ تھا وہ بہت کم نظرآتاہے۔ اس موقع پر دفترکے تمام اراکین نے مشاہد سعید کو خراج عقیدت پیش کی اوربارگاہ رب العزت میں دعاکی کہ اللہ مرحوم مشاہد سعید کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے اور روزنامہ ’’ندیم ‘‘ کوان کانعم البدل عطافرمائے۔اس موقع پر دفتر کے تمام اراکین موجود تھے۔