بھوپال:7؍اپریل:(پریس ریلیز) آل انڈیا ٹرین کنٹرولرز ایسوسی ایشن کے 9ویں سہ سالہ کنونشن کے اختتام پر بھوپال ریلوے ڈویژن کے اجے سنگھ کو جنرل سکریٹری اورسنجے کٹارے نائب صدر بھوپال منتخب کیاگیاہے۔5 اور 6 اپریل 2025 کو اجمیر میں آل انڈیا ٹرین کنٹرولرز ایسوسی ایشن کے 9ویں سہ سالہ کنونشن کا شاندار انعقاد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی مرکزی وزیر مملکت (محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود) بھاگیرتھ چودھری تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں ٹرین کنٹرولرز کے کام کی تعریف کی اور ان کے کردار کو ہندوستانی ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی” قرار دیا۔
اس دو روزہ اجلاس کے دوران نیشنل ایگزیکٹیو کے انتخابات بھی ہوئے۔ انتخابی نتائج کے مطابق بھوپال ڈویژن کے چیف کنٹرولر اجے سنگھ کو جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے اور بھوپال ڈویژن کے چیف کنٹرولر کے عہدے کے لیے سنجے کٹارے کو نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ دونوں اعلیٰ عہدیداروں کے انتخاب پر بھوپال ڈویژن سمیت پورے ریلوے علاقہ میں خوشی اور جوش کی لہر ہے۔پروگرام میں ملک بھر سے سینکڑوں نمائندوں نے شرکت کی اور ٹرین کنٹرولنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ کنونشن کا اختتام تنظیمی اتحاد، حقوق کے تحفظ اور کام کے حالات کی بہتری کی قرارداد کے ساتھ ہوا۔