بھونیشور27مارچ: اڈیشہ میں حکمراں جماعت اور کانگریس کے درمیان سیاسی تصادم جاری ہے۔ اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور میں جمعرات (27 مارچ) کو کانگریس کارکنان نے اسمبلی کے باہر 14 کانگریس اراکین اسمبلی کی معطلی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ ان اراکین اسمبلی کو ایوان میں خواتین کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے 25 مارچ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ پولیس لاٹھی چارج میں کئی کانگریسی کارکنان بری طرح زخمی بھی ہو گئے۔ اس واقعہ کی ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر بھی کی ہے۔ پوسٹ میں حکمراں جماعت کو تاناشاہ بتاتے ہوئے کانگریس نے لکھا کہ ’’آج اڈیشہ میں خواتین کی حفاظت کو لے کر ’اڈیشہ کانگریس‘ کے ساتھی آواز اٹھا رہے تھے، لیکن بی جے پی حکومت تاناشاہی پر آ گئی۔ کہاں بی جے پی حکومت کو خواتین کی حفاظت پر کام کرنا چاہیے تھا، اس کے برخلاف تحریک کو دبانے میں لگی ہے۔‘‘ پوسٹ میں کانگریس نے آگے لکھا کہ ’’بی جے پی کے اشارے پر پولیس لاٹھیاں برسانے لگیں ہیں تاکہ ہماری آواز دبائی جا سکے۔ بی جے پی حکومت یہ جان لے کہ ہم لاٹھی-گولی، آنسو گیس کے گولوں اور پانی کے بوچھاروں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ خواتین کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔۔۔ان کی لڑائی لڑیں گے اور انصاف دلا کر رہیں گے۔‘
باندرہ بہرام نگر میں قاتلانہ حملہ،ملزم گرفتار
ممبئی ۲۷ ؍ مارچ ( یو این آئی ): بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ممبئی کے باندرہ ایسٹ میں بہرام نگر کے محمد ہوٹل میں ایک شخص پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔