ممبئی، 26 مئی (یو این آئی) شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے جمعہ کو کہا کہ شنڈے دھڑا کوئی پارٹی نہیں ہے بلکہ مرغیوں کا گروپ ہے اور اسے کسی بھی حلال کر دیا جائے گا۔یہاں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر راوت نے شنڈے گروپ کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، “اگر چہ بی جے پی شندے گروپ کو لوک سبھا کی پانچ سیٹیں دیتی ہے، تو بھی یہ بہت زیادہ ہے۔ پچھلی لوک سبھا میں ہمارے 19 ممبران پارلیمنٹ تھے۔ لوک سبھا میں ہماری تعداد مستحکم رہی۔ انہوں نے کہا کہ شنڈے گروپ کو 48 سیٹوں پر الیکشن لڑنا چاہئے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے معاملے پر شیوسینا کے لیڈر نے کہا کہ یہ مخالفت احتجاج کے لئے نہیں بلکہ صدر جمہوریہ اور آئین کے احترام کے لیے احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتتاح کے موقع پر صدر مملکت کو مدعو کیا جانا چاہئے۔ دعوتی کارڈ دیکھیں تو وہاں نائب صدر کا نام تک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر کو کیوں نہیں بلایا گیا اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ یہ کوئی ذاتی واقعہ نہیں ہے۔ یہ ملک کا پروگرام ہے، یہ قومی پروگرام ہے۔ وزیراعظم کو سامنے آکر خاموشی توڑنی چاہیے۔