چنئی :23؍مارچ:IPL-18 کے تیسرے میچ میں چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹیم نے 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں پر 158 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ چنئی کی جانب سے کپتان روتوراج گائیکواڑ نے 53 اور راچن رویندرا نے ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔چیپاک اسٹیڈیم میں CSK نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی نے 20 اوور کے بعد 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ تلک ورما نے 31، کپتان سوریہ کمار یادیو نے 29 اور دیپک چاہر نے ناقابل شکست 28 رنز بنائے۔ نور احمد نے 4، خلیل احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں: تلک ورما (31) سوریہ کمار یادو (29) اور دیپک چاہر (28 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز کی بدولت ممبئی انڈینس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے تیسرے میچ میں اتوار کو چنئی سپر کنگز کے سامنے 156 رنز کا ہدف رکھا۔آج چنئی سپر کنگز کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ممبئی انڈینز کی بیٹنگ کے دوران اچھی شروعات نہیں تھی کیونکہ اس نے پہلے ہی اوور میں روہت شرما (0) کو کھو دیا۔ اس کے بعد ریان رکلیٹن (13) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں بلے بازوں کو خلیل احمد نے آؤٹ کیا۔
پانچویں اوور میں آر اشون نے ول جیکس (11) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان سوریہ کمار یادو اور تلک ورما نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ نور احمد نے 11ویں اوور میں سوریہ کمار یادو کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ سوریہ کمار یادو نے 26 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (29) رن بنائے۔ رابن منج (تین) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ 13ویں اوور کی آخری گیند پر نور نے تلک ورما کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ تلک ورما نے 25 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (31) رنز بنائے۔ نمن دھیر (17)، مچل سینٹنر (11) اور ٹرینٹ بولٹ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیپک چاہر نے 15 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (28 ناٹ آؤٹ) رن بنائے۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 115 رنز بنائے۔چنئی سپر کنگز کی جانب سے نور احمد نے چار اور خلیل احمد نے تین وکٹ حاصل کئے۔ نیتھن ایلس اور روی اشون نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
میچ سکور کارڈ:اتوار کو پہلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (SRH) نے راجستھان رائلز کو 44 رنز سے شکست دی۔