بھوپال:29؍جنوری:(پریس ریلیز) جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے زیراہتمام جمعیت یوتھ کلب اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کاسات روزہ تربیتی کیمپ شروع ہوگیاہے، اس ورکشاپ میں8 اضلاع کے مولانا، مدارس کے اساتذہ، جمعیت کے عہدیداران، جمعیۃ یوتھ کلب کے تحت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی تربیت لے رہے ہیں۔ یہ تربیت ملک کی خدمت سماجی خدمت کاایک حصہ ہے۔ عالم، مفتی، فاضل، حافظ (مذہبی اسکالر) جو بھوپال کے مدارس میں بچوں کو روزانہ تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں، خدمت اور نظم و ضبط سیکھنے، ملک، شہر اور معاشرے کی خدمت کے لیے، جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش اور بھارت اسکاؤٹس آفات کے دوران بچاؤ کا کام انجام دینے کے مقصد سے اس ورکشاپ کوشروع کیا ہے۔اس میںآٹھ اضلاع کے 32 مولانا اور جمعیت کے عہدیداران بھوپال کے گاندھی نگر میں تربیت لے رہے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر کی عمر 25 سال سے زیادہ ہے۔ ریاستی جمعیۃ کے صدر حاجی محمدہارون کاکہنا ہے کہ بھارت اسکاؤٹ گائیڈ کے اصولوں پر عمل کر کے مسلمان بچے ملک اور معاشرے کو ایک نئی سمت دیں گے۔