بھوپال:22؍مارچ:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو گوالیار کے گاؤں جلال پور پہنچے اور پچور کے ایم ایل اے مسٹر پریتم لودھی کے چھوٹے بھائی ویرن سنگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے آنجہانی مسٹر ویرن سنگھ کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو دولت گنج میں سینئر کونسلر مسٹر انل سانکھلا کی رہائش گاہ بھی پہنچے۔ انہوں نے مسٹر سانکھلا کے بڑے بھائی مسٹر سبھاش سانکھلا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے ساتھ وزیر پنچایت اور دیہی ترقیات مسٹرپرہلاد سنگھ پٹیل، میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین مسٹر منوج تومر ، مسٹر جئے پرکاش راجوریہ اورمسٹرپریم سنگھ راجپوت کے ساتھ دیگر عوامی نمائندوں نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔