نئی دہلی، 22 مارچ (یواین آئی) فین کوڈ اور راجستھان رائلز نے آئی پی ایل سیزن سے قبل اپنی شراکت داری کو مزید وسعت دی ہے۔ اس شراکت داری کے حصے کے طور پر، فین کوڈشاپ راجستھان رائلز کے لیے آفیشل جرسی مینوفیکچرنگ پارٹنر کے طور پر کام کرے گی۔ فین کوڈشاپ ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن سمیت ٹیم کے آفیشل آپریشنز کی نگرانی کرے گی۔
اس کلیکشن میں آفیشل جرسیاں، معاون آلات اور شائقین کے ملبوسات کی ایک وسیع رینج بشمول پولو، ٹی شرٹس، جوگرز اور شارٹس شامل ہوں گے۔ آف لائن رسائی کو بڑھانے کے لیے، جے پور کے ڈبلیو ٹی پی مال میں ایک خصوصی فین کوڈ شاپ کیوسک قائم کیا جائے گا، جہاں ایک وقف کردہ ‘رائل کارنر شائقین کو ذاتی طور پر ٹیم کےباقاعدہ طورپر چیزوں کو دیکھنے اور خریدنے کی اجازت دے گا۔