کولکاتہ:22؍مارچ:رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) نے IPL-18 کا افتتاحی میچ جیت لیا ہے۔ ٹیم نے دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ RCB نے KKR کو 3 سال بعد شکست دی ہے۔ ٹیم کو مسلسل 4 شکستوں کے بعد فتح ملی۔کوہلی نے کے کے آر کے خلاف ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔بنگلور نے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں 175 رنز کا ہدف 16.2 اوور میں حاصل کرلیا۔
وراٹ کوہلی 59 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔ کپتان رجت پاٹیدار نے 34 اور فل سالٹ نے 56 رنز بنائے۔ کولکتہ کی جانب سے ورون چکرورتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ٹاس ہار کر بیٹنگ کے لیے آنے کے بعد کولکتہ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ کپتان اجنکیا رہانے (56 رنز) نے ففٹی اسکور کی۔ جبکہ سنیل نارائن نے 44 اور انگکرش رگھوونشی نے 30 رنز کی شراکت کی۔ بنگلور کی جانب سے کرونل پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال، راشیخ سلام اور سویاش شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔