بھوپال:28؍جنوری(پریس ریلیز)گزشتہ بروز جمعہ بعد نماز عشاء راجدھانی بھوپال کے کروند علاقے واقع مدرسہ اشاعت القرآن کروند کاسالانہ جلسہ بنام تکمیلِ حفظ قرآن پاک و یومِ جمہوریہ منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز مدرسہ کے طالب محمد شاداب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اور اس کے بعد مفتی محمد اصالت صاحب ندوی قاضئ شہر بیگم گنج کا ایمان افروز خطاب ہوا اس کے بعد مہمان خصوصی مرکز مسجد بریلی کے امام و خطیب مولانا اظہر علی صاحب جو کہ بریلی ضلع رائیسن سے تشریف لائے تھے انہوں نے تقریر کی، مولانا نے بہت ہی کم وقت میں بہت قیمتی باتیں پیش کیں۔اس کے بعد فخرِ بھوپال نائب قاضئ ریاست بھوپال حضرت مولانا مفتی سید علی قادر صاحب حسینی نے خطاب فرمایا۔ اخیر میں شانِ مدھیہ پردیش، ہم سب کے سرپرست، امیر شریعت مفتئ اعظم حضرت مولانا مفتی محمد احمد خان صاحب نے ایمان افروز بیان فرمایا اور امت کے نوجوانوں میں ایک ایمانی روح پھونکی۔حضرت والا نے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں، اگر علماء کرام کی بات نہیں مانیں گے۔ تو آپ کی کوئی جگہ نہیں رہے گی اور حضرت والا نے اپنے اپنے علاقوں میں ایسے پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد مدرسہ کے بچوں کی دستار بندی ہوئی اور پھر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ جلسہ کو کامیاب بنانے میں ناظم جلسہ حضرت مولانا مفتی شکیل احمد صاحب واجدی استاذ شعبہ عربی جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال و آفس سکریٹری جمعیت علماء مدھیہ پردیش نے اہم کردار ادا کیا آپ نے نظامت سے لوگوں کے دل جیت لیے۔حالات حاضرہ کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان علماء کرام کی نصیحت پر عمل نہیں کریں گے تو وہ کہیں کے نہیں رہ جائیں گے اور حضرت والا نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں ایسے پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد مدرسہ کے بچوں کی دستار بندی ہوئی اور پھر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔