ممبئی ،20مارچ(یواین آئی)نفرتی گروہ نے اس وقت ملک میں جو بہکاوے اور گمراہی کا جال بیچھارکھا ہے آخر میں ان حالات میں مسلمانوں کو مایوس یا خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔یہ سوال مسلمانوں کو پریشان کیے ہوئے ہیں ، اپنے وسائل اور اپنی طاقت سے ملک کے امن اور بھائی چارے کو تکلیف پہنچانے والوں سے آئینی سطح پر مکالمہ کریں۔ میڈیا کے مضبوط پلیٹ فارم سے قومی اورریاستی سطح پر ان کی وضاحت کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔گزشتہ روز ممبئی میں جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا حلقے کے احاطے میں اس بات کااظہار اردو صحافیوں اور معززین نے کیا۔یہ لوگ افطار پروگرام میں اکٹھا ہوئے تھے۔ ملک کے مختلف حصوں میں فرقہ پرست طاقتوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف جو ماحول بنایاجا رہا ہے اس سے ملک کا ہر باشعور شہری پریشان ہے۔ روزنامہ ہندوستان کےایڈیٹر سرفراز آرزو نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں مختلف فرضی قوانین کے ذریعے مسلمانوں کو ڈرانا اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔ وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اور مسلمانوں کو اس سے ڈرنے یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ممبئی اردو نیوز کے ایڈیٹر شکیل رشید نے کہا کہ جعلی دہشت گردی کی طرح اب نفرت پھیلانے کے لیے جعلی فلموں اور مغلوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ وہ وقف بل کے بہانے مسلمانوں کی جائیدادوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ ٹائمز آف انڈیا کے سینئر صحافی وجیہہ الدین خان نے کہا کہ من گھڑت اور اسلام مخالف بیان بازی کو ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بہتر استعمال سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔قومی فرمان کے ایڈیٹر رئیس خان نے میڈیا پلیٹ فارمز کو متحد کرنے اور انہیں مضبوط بنانے پر زور دیا۔ مسلمانوں کے خلاف اشتعال دلانےوالے ماحول کو قومی اور بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارمز پر لے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر موجود تمام صحافیوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان فرقہ پرست طاقتوں سے نہ ڈرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی مایوس ہونے کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام میں سینئر صحافی جاوید جمال الدین، اردو ٹائمز کے ایڈیٹر فاروق انصاری، نہال صغیر، نور قاضی روزنامہ صحافت کے ایڈیٹرہارون افروز، اقلیم شیخ،عزیزاعجاز، شاہدانصاری، غفران ساجد قاسمی ،ہندوستان ٹائمز سے حارث شیخ، یوسف رانا،سمیت تقریباً دو درجن صحافیوں نے شرکت کی۔افطار کے بعد جماعت اسلامی مہاراشٹر کے حلقہ سیکریٹری ظفر انصاری گفتگو کاآغازکیا۔ آفس سکریٹری حذیفہ انصاری اور کارکنان سلمان انصاری ، فہیم خان ،مصطفے خان اور سکندر پیرزادے خدمات انجام دے رہے تھے ۔
ظفر انصاری سکریٹری جماعت اسلامی مہاراشٹر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔