باسل (سوئٹزرلینڈ) 20 مارچ (یو این آئی) سابق عالمی چمپئن پی وی سندھو سوئس اوپن 2025 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین سنگل میچ میں ڈنمارک کی جولی جیکوبسن سے پہلے راؤنڈ میں شکست کھانے کے بعد باہر ہوگئیں۔بدھ کو کھیلے گئے میچ میں سندھو کو 61 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں جولی جیکبسن سے 21-17، 21-19 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھو کو اس سال مسلسل تیسری بار پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مردوں کے سنگلز میں کدامبی سری کانت نے بی ڈبلیو ایف سپر 300 ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی راؤنڈ میں ہم وطن ایچ ایس پرنئے کے سخت چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے 23-21، 23-21 سے جیت حاصل کی۔ سری کانت کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں چین کے لی شیفینگ سے ہوگا۔ دریں اثنا، کوالیفائر شنکر سبرامنین نے میگنس جوہانسن کے خلاف 21-5، 21-16 کی شاندار جیت کے ساتھ مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ لیا۔ 35 ویں نمبر پر موجود ہندوستانی شٹلر پریانشو رجاوت نے مقامی کھلاڑی ٹوبیاس کوینزی کو صرف 29 منٹ میں 21-10، 21-11 سے شکست دے کر مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔ اب اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ فرانس کی ٹوما جونیئر پوپوف سے ہوگا۔
دن کے دیگر میچوں میں، انوپما نے ابھرتے ہوئے ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار انمول کھراب کو 21-14، 21-13 اور اشرانی باروا نے آکرشی کشیپ کو 21-18، 17-21، 20-22 کے اسکور سے شکست دی۔