بھوپال:17؍مارچ:گزشتہ روز بھوپال سنٹرل جیل میںنوجوان ساتھیوں کی طرف سے روز افطار کا اہتمام کیا گیا۔بھوپال سینٹرل جیل میں بند قیدیوں کے لیے روز ہ افطار پروگرام کا اہتمام گزشتہ کئی سالوں سے ہوتاآرہاہے۔الحمدللہ اس وقت جیل میں روزہ افطار اورسحری کاانتظام کیاجارہاہے۔ جس کے لیے جیل انتظامیہ کی جانب سےخصوصی تعاون حاصل ہے۔گزشتہ روز سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لیے بھوپال کے نوجوانوں کی جانب سے روز افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں جیل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش کمار بھانگرے جی اور جیلر مگنو سنگھ ماروی صاحب کی جانب سے اس پیش قدمی کااستقبال کیاگیا۔ اس روزہ افطار میں مولانا رشید صاحب نے نماز پڑھائی۔بھوپال کے نوجوان ساتھیوں کی طرف سے، میں نے جیل انتظامیہ اور جیلر مگنو سنگھ ماروی صاحب کا احترام اور شکریہ ادا کیا۔