بھوپال:27 ؍جنوری: (اسٹاف رپورٹر) نہایت رنج وملال کےس اتھ یہ خبردی جارہی ہے کہ روزنامہ ’’ندیم‘‘ کے سینئر سب ایڈیٹر جانے مانے صحافی جناب مشاہد سعیدکاطویل علالت کے بعد آج دوپہر انتقال ہوگیا۔وہ تقریباً ایک سال سے صاحب فراش تھے۔ ان کے یوسٹیڈ گلینڈ کاآپریشن ہوا جو کامیاب نہیں ہوسکا۔ درمیان میں زینہ عبورکرتے ہوئے گرجانے سے ہاتھ میں فریکچر ہوگیاتھا، 20دن پہلے طبیعت زیادہ خراب ہوجانے سے بھوج اسپتال میں داخل رہے ،وہاں حالت بگڑجانے پر چرایو اسپتال کے بیراگڑھ یونٹ میں منتقل کیاگیا۔دس دن وینٹیلیٹر پر رہنے کے بعدآج انتقال پرملال ہوگیا۔
مشاہدسعید صاحب کی عمر 64سال تھی، وہ رائسین میں حافظ قاضی رحمت سعید صاحب کے یہاں پیداہوئے۔ بھوپال منتقل ہونے پر انہوں نے 30سال پہلے اردو صحافت میں روزنامہ’’ اردو ایکشن‘‘ سے قدم رکھا اور اپنے کام محنت وکشش سے بھوپال کی اردو صحافت میںخاص پہچان بنائی۔ روزنامہ ’’ندیم‘‘ میں بھی 2006 سے کام کررہے تھے۔ شہرکے مسائل وپروگراموں کی رپورٹنگ میں انہیں بڑا ملکہ حاصل تھا۔ خوش مزاج اور نیک نام مشاہدسعید صاحب کا نام وکام اردو صحافت میں تادیر یاد کیاجاتارہے گا۔
ا نہوں نے پس ماندگان میں اہلیہ محترمہ ، دوصاحبزادگان عزیزم محمدطیب ،محمدانس اور چاربھائیوںمجاہدسعید، سہیل سعید، مسرت سعیداورساجد سعید کوچھوڑا ہے۔
بعدنماز عشا 8 بجے ان کا جنازہ رہائش گاہ مقابل ٹول والی مسجد سے روانہ ہوا اورچھاؤنی کے قبرستان کے شیڈ میں نماز جنازہ شہرقاضی مولانا سید مشتاق علی ندوی صاحب نے پڑھائی اوروہیں تدفین عمل میں آئی جس میں ہرمکتبۂ فکر اصحاب نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
قاضی مولاناسیدمشتاق علی ندوی صاحب مشاہد سعید صاحب کی صحافت اورکاج کے تئیں جناب کو یاد کرتے ہوئے دعافرمائی کہ اللہ تعالی ان کو شرف قبولیت سے نوازے اور غمزدہ خاندان کو اس حادثے کوبرداشت کرنے کی ہمت وتوفیق عطافرمائے۔
یہ خبرملتے ہی شہرکے ممبراسمبلی عارف مسعود نے گھرجاکر خاندان سے تعزیت کی اور ممبراسبملی عاطف عقیل نے بھی صحافت کے تئیں ان کے کام کویاد کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔
ادارہ ’’ندیم‘‘بھی اس سانحہ پر انتہائی غمزدہ ہے اور دعا کرتاہے کہ مشاہد سعیدصاحب کی مغفرت اورپس ماندگان کو صبرجمیل کی باری تعالی توفیق عطافرمائے۔ آمین۔
محمد نعمان خاں نے کہا کہ مشاہد سعید خاں ایک مخلص انسان اور ذمہ دار صحافی تھے ان کی وفات اردو صحافت کا بڑا نقصان ہے اللہ تعالٰیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔آمین پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
آل انڈیا نوجوانان آب حیات ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بھوپال کے سکریٹری مفتی ڈاکٹر محمد عرفان عالم قاسمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بھوپال کے نامور اور ممتاز اردو صحافی جناب مشاہد سعید جو صحافت کو اڑھنا بچھونا بنائے ہوئے تھے۔آج ان کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر نے اردو صحافتی حلقوں کو غم زدہ کر دیا ہے۔ مشاہد سعید طویل عرصہ سے بیمار تھے۔ آجب یہ اندوہناک خبر آئی کہ ان کا میں انتقال ہوگیا۔پوررے شہر کا ماحول سوگوار ہو گیا۔
روزنامہ ندیم کو مقبول عام بنانے میں مشاہد سعید کا بہت عمل دخل تھا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

مولانا محمد قاسم ناظم مدرسہ جامعہ محمدیہ جنتا نگر کرود بھوپال نے جناب مشاہد سعید کے انتقال پر دلی اظہار رنج و غم ظاہر کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مشاہد سعید صاحب کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان
محمد ہاشم انصاری نے کہا کہ معروف صحافی جناب مشاہد سعید صاحب کا سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہےمرحوم بہت ملنسار. بااخلاق اور دل درد مند و زبان ہوشمند کے ترجمان تھےاللہ تعالیٰ نے آپ کو جن اوصاف و کمالات سے نوازا تھا وہ اس دور قحط الرجال میں مفقود ہیںاللہ تعالیٰ بال بال مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
اردو صحافت کا چراغ گم ہوگیا، مشاہد سعید خان مرحوم
(سینئر صحافی، اردو ندیم) مدھیہ پردیش سرودھرم سدبھاونا منچ کی جانب سے خراج تحسین
مدھیہ پردیش سرو دھرم سدبھاونا منچ کے سکریٹری حاجی محمد عمران اور فورم کے ذمہ داران نے اردو صحافی مشاہد سعید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مرحوم مشاہد سعید اردو صحافت کے وہ چراغاں تھے، جن کی تلافی نہیں کی جا سکتی، جنہوں نے ۔ ساری زندگی اردو زبان کے تحفظ کے لیے وقف کر دی، صحافت میں ان کے قلم کی بڑی اہمیت تھی، وہ ہفتہ کی سہ پہر اس دنیا کو الوداع کہہ گئے، لیکن ان کے لکھے ہوئے مضامین ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ہم دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مدھیہ پردیش سرو دھرم سدبھاونا منچ کے تمام عہدیداران ان کے لیے دعاگو ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو اس دکھ کی گھڑی کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔
سہارنپور سٹی کے پریسیڈینٹ یونائٹیڈ پریس کلب ویسٹ یو پی کے احمد رضا نے فون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد سعید خان صاحب کی رحلت کا معلوم ہوا بہت دکھ پھنچا اللہ تعالیٰ مشاہد صاحب کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے آمین۔ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین ثم آمین۔
سابق پارشد ریحان گولڈن، نسیم خان، زاہد خان چندو اور عادل گولڈن اور روزنامہ ندیم کے رکن فراز عالم ، سید محفوظ علی (بھورا میاں) نے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔