بھوپال:15؍مارچ:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ جھابوہ میں جلد ہی ایک میڈیکل کالج شروع کیا جائے گا۔ اس کانفاذ دیوی اہلیہ یونیورسٹی اندور کے ذریعہ یونیورسٹی ٹیچنگ ڈپارٹمنٹ کے طور پرکیا جائے گا۔ دیوی اہلیہ یونیورسٹی اندور کے کل گرو پروفیسر ڈاکٹر راکیش سنگھئی نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔کل گرو ڈاکٹر سنگھئی نے کہا کہ جھابوہ میں شروع ہونے والا میڈیکل کالج انجینئرنگ کالج کی عمارت میں چلایا جائے گا اور ضلع اسپتال جھابوہ اس سے منسلک ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اس سلسلے میں محکمہ صحت عامہ اور طبی تعلیم کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا سے ضروری اجازت حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔کل گرو پروفیسر ڈاکٹر راکیش سنگھئی نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو اپنی خود کی لکھی ہوئی کتاب ‘وکروکتی پیش کی۔