بھوپال، 10 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اسپیکر نریندر سنگھ تومر سےخیرسگالی پر مبنی ملاقات کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر یادو ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل مسٹر تومر کے چیمبر میں ان سے ملنے پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے اسپیکر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے خیرمقدم کیا۔