پٹنہ، 4 مارچ (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج الزام لگایا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سرکار کے تحت ریاست میں امن و امان کی صورتحال پوری طرح سے تباہ ہو چکی تھی اور سورج غروب ہونے کے بعد کوئی بھی گھر سے باہر نکلنے کی ہمت نہیں کرتا تھا۔ مسٹر کمار نے منگل کو اسمبلی کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ اجلاس میں گورنر کے خطاب پر ہوئی بحث کے جواب میں اپوزیشن پر شدید حملہ کیا اور الزام لگایا کہ آر جے ڈی کے دور حکومت میں بہار میں امن و قانون کی صورتحال تباہ ہو گئی تھی، جس سے لوگوں میں خوف کا ماحول تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں سورج غروب ہونے کے بعد کوئی بھی شخص اپنے گھر سے باہر نکلنے کی ہمت نہیں کرتا تھا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آر جے ڈی سرکارکے دوران بہار میں فرقہ وارانہ تشدد بڑھا تھا اور اقلیتی طبقہ غیر محفوظ محسوس کرتا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس وقت کی حکمراں جماعت صرف ووٹ بینک کی سیاست کرتی تھی لیکن فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے اور اقلیتی طبقے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔
اجودھیا:04مارچ(یواین آئی) اجودھیا کے کمشنر گورو دیال نے منگل کو کہا کہ اجودھیا ایک تاریخی تبدیلی کے دور سے گذررہی ہے اور اسے عالمی روحانی مرکز بنانے میں تکنیک اہم کردار ادا کررہی ہے۔