بھوپال، 24 جنوری:گورنر مسٹر منگوبھائی پٹیل کی ہدایت پر یوم جمہوریہ کے موقع پر گورنر ہائوس عوام کیلئے25جنوری کو کھولاجارہاہے۔ شہری 25جنوری سے 27جنوری2024تک مقررہ مدت میں گورنر ہائوس کا معائنہ کر سکیںگے۔ گورنر ہائوس عوام کیلئے 25اور 27جنوری کو دوپہر دو بجے سے شام7بجے تک کھلا رہے گا۔ یوم جمہوریہ 26جنوری کو گورنرہائوس میں صبح 11بجے سے 2بجے تک عوام کو گھومنے کی اجازت رہے گی۔
اس موقع پر گورنر ہائوس میں سینٹر ل کمیونیکیشن بیورو ، بھوپال کی جانب سے تیار بھارت سنکلپ یاترا پر مبنی ، ہمار اسنکلپ وکست بھارت اور مدھیہ پردیش مجاہدین آزادی پر مبنی تصویر نمائش کا انعقاد کیاجارہاہے۔ بیورو کی ثقافتی ٹیم کے ذریعہ ثقافتی پروگرام اور کٹھ پتلی کے شو بھی منعقد کئے جائیںگے۔ جائے نمائش پر ملک کی فراہم کے 3- ڈی سیلفی بوتھ لگائے جائیںگے۔ اس دوران مہمانوں کیلئے کیوز پروگرام بھی منعقدکئے جائیںگے۔