چنڈی گڑھ، 24 جنوری (یو این آئی) پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے بدھ کو دہرایا کہ عام آدمی پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی تمام 13 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کتنی بارکہلوائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست کی تمام 13 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی اور جیت حاصل کرے گی۔