ناگپور:26؍فروری:رنجی ٹرافی کا فائنل ودربھ اور کیرالہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ کیرالہ نے ناگپور کے وی سی اے اسٹیڈیم میں گیند بازی کا انتخاب کیا۔ پہلے دن کے اختتام تک ودربھ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنا لیے تھے۔ دانش ملیور نے سنچری اسکور کی۔
لنچ تک ودربھ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رن بنائے تھے۔ دانش ملیور اور کارون نائر ناقابل شکست لوٹے۔ دھرو شوری 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور درشن نالکنڈے 1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں پارتھ ریکھاڑے اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔دن کا کھیل ختم ہونے تک ودربھ نے 4 وکٹ پر 254 رنز بنا لیے تھے۔ دانش ملیور 138 اور یش ٹھاکر 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کارون نائر 86 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ کیرالہ کی جانب سے ایم ڈی ندھیش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈن ایپل نے 1 وکٹ حاصل کی۔