لاہو:26؍فروری:؛چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلش ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔بدھ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے آخری اوور میں 13 رنز کا دفاع کیا۔ انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم کی جانب سے ابراہیم زدران نے 177 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 120 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ: جوس بٹلر (کپتان)، فل سالٹ (وکٹ کیپر)، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ۔افغانستان: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل حق فاروقی۔
قبل ازیں ابراہیم زدران (177) کی ریکارڈ سنچری کی بدولت افغانستان نے بدھ کو چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف سات وکٹ پر 325 رنز بنائے۔
قذافی اسٹیڈیم میں ایک موقع پر افغانستان صرف 37 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد مشکلات کا شکار تھا لیکن زدران نے کپتان حشمت اللہ شاہدی (40) کے ساتھ مل کر 103 رنز بنا کر ٹیم کو بچالیا جبکہ بعد ازاں عظمت اللہ عمرزئی (41) اور محمد نبی (40) نے 111 رنز کی شراکت کرکے انگلینڈ کو بیک فٹ پر لادیا۔
اننگز کے آخری اوور میں لیام لیونگسٹون کے آؤٹ ہونے سے قبل زدران نے اپنی یادگار اننگز میں 12 چوکے اور چھ چھکے لگائے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیونگ اسٹون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔