بھوپال:17؍فروری:حج 2025 پر جانے والے حاجی حضرات کو پروجیکٹر اورپرزینٹیشن کے توسط سے نہایت آسان اورعملی طریقہ سے حج کی تربیت دئے جانے کے مقصد سے راجدھانی بھوپال میں مسجد بیت المکرم نوبہار سبزی منڈی، ریلوے اسٹیشن روڈ بھوپال میں 20سے 23فروری،بروزجمعرات تااتوار بوقت رات 30:9 بجے سے 30:11بجے تک زیرصدارت مولاناسیدمشتاق علی ندوی (قاضی شہربھوپال)منعقد کیاجارہاہے۔ جس میں مفتی علی قدرحسینی(نائب قاضی شہر،بھوپال)، مفتی محمدفیاض عالم (امام مسجد بیت المکرم) کے علاوہ ماسٹرحج ٹرینر مدھیہ پردیش راجیہ کمیٹی ،مفتی سیدسعد الاسلام جامعی وغیرہ عازمین کی تربیت کریں گے۔ خوا تین کے لئے پردہ کامعقول انتظام ہے۔ تمام عازمین سے اس تربیتی کیمپ میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔