بھوپال:15؍فروری:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ بابا شری مہاکال کی نگری، اْجین، جو ہندوستان اور دنیا میں روحانی توانائی کا ایک بڑا مرکز ہے، یونائیٹڈ کانشسنس گلوبل کانکلیو-2025 کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ سرزمین ویدوں، پرانوں اور یوگا کی روایت سے مالا مال رہی ہے اور آج ہم سب اس روایت کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی نے کہا ہے کہ ’’یہ دورجنگ کا نہیں امن کا ہے‘‘۔ ان کا یہ خیال آج کے وقت کی سب سے اہم ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ دور شاید سب سے زیادہ چیلنجنگ رہا ہے جہاں جنگ، خانہ جنگی، دہشت گردی اور باہمی دشمنی نے دنیا کو تناؤ کا شکار بنا دیاہے۔ ہمیں غور کرنا ہوگا کہ ہم کس قسم کی دنیا اپنی آنے والی نسلوں کے حوالے کر رہے ہیں – ایک منقسم، تشدد زدہ معاشرہ یا امن، ہم آہنگی اور روحانی شعور سے بھری ہوئی دنیا؟ سناتنی اقدار سے متاثر یونائیٹڈ کانشسنس گلوبل کانکلیو جیسے انعقادات پوری انسانیت کی فلاح و بہبود اورعالمی امن کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہو سکتی ہیں۔ یونائیٹڈ کانشسنس گلوبل کانکلیو اٹوٹ شعور کے ذریعہ امن کی ثقافت قائم کرے گا۔ 21 سے زائد ممالک کے اسکالرز، دانشور، سنت ،مفکر،روحانی اساتذہ، کوچ اور مفکرین اس پلیٹ فارم پر اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یہ بات اْجین کے کالی داس اکیڈمی میں منعقدہ یونائیٹڈ کانشسنس کانکلیو- 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ پانچ عناصر سے بنا ہے ہمارا جسم۔ فطرت میں جو پانچ عناصرموجود ہیں ،وہیں ہمارے جسم میں بھی موجود ہیں۔ اس کائنات میں زندگی کی ابتدا سب سے پہلے پانی میں ہی ہوئی تھی، اسی لیے پانی کے تئیںہم سب مخلوقات میں فطری خواہش رہتی ہے۔ پانی ہمیں سکون دیتا ہے۔ نہانے سے ہمیں ذہنی سکون ملتا ہے اور اس سے ہمارے جسم میں توانائی بھی آتی ہے۔ دریا، سمندر، تالاب جیسے پانی کے ذرائع شروع سے ہی ہمیں اپنی جانب متوجہ کرتے آرہے ہیں۔ آج کے پروگرام میں دنیا کے مختلف آبی ذرائع سے پانی حاصل کیا گیا ہے۔ سناتن ثقافت کی روایت کے مطابق پانی دنیا کو ایک ساتھ باندھتا ہے۔وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت میں ہندوستانی ثقافت کو پوری دنیا میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ فی الحال پریاگ راج میں مہا کمبھ میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس میں اسنان کرکے ملک اور بیرون ملک سے آئے عقیدت مند فیض حاصل کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ 21 سے زیادہ ممالک کے مندوبین اجین کی اس مقدس سرزمین پر مکمل غور و فکر کے اس کیمپ میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ یہاں بھی سناتن روایت کی سوچ پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ اجین میں نظریاتی مہاکمبھ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کانکلیو کے انعقاد پر مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پروگرام میں شریمتی شویتا تومر کی کتاب ویدک پیرنٹنگ” کا اجرا کیا۔کالی داس سنسکرت اکیڈمی میں منعقدہ پروگرام میں، ضلع کے انچارج وزیر اور ہنر مندی اور روزگار کے وزیر مملکت مسٹرگوتم ٹیٹوال، ایم پی مسٹر انل فیروجیا، ایم ایل اے مسٹر انل جین کالوہیرا، میئر مسٹر مکیش ٹٹوال، میونسپل کارپوریشن کی چیرپرسن شریمتی کلاوتی یادو اور 21 سے زائد ممالک کے مندوبین موجود تھے۔