کراچی:14؍فروری:نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جمعہ کو پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم 49.3 اوورز میں 242 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 45.2 اوورز میں صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم اورورک نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔243 رنز کے ہدف کا سامنا کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی۔ ول ینگ دوسرے اوور میں 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ڈیون کون وے اور کین ولیمسن نے 71 رنز کی شراکت قائم کی۔