حیدرآباد، 24 جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بلے باز رجت پاٹیدار کو وراٹ کوہلی کی جگہ ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاٹیدار احمد آباد میں انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلتے ہوئے انڈیا اے کا حصہ تھے اور اب حیدرآباد میں ہندوستانی دستے میں شامل ہوں گے۔کوہلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم نے کسی ریزرو بلے باز کو شامل نہیں کیا تھا۔ پاٹیدار نے انگلینڈ لائنز کے خلاف پہلے غیر تسلیم شدہ ٹیسٹ میں 158 گیندوں میں 151 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 45.97 کی اوسط اور 12 سنچریوں کے ساتھ چار ہزار رنز بنائے ہیں۔دیو دت پڈیکل کو بی سائی سدرشن کی جگہ انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ رنکو سنگھ بھی دوسرے غیر تسلیم شدہ ٹیسٹ کے لیے انڈیا اے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس جمعرات سے شروع ہونا ہے اور وراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر پہلے دو ٹیسٹ میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔