بھوپال:10؍فروری: بروز پیر ایم آئی جی سیکٹر سی راجیو کالونی کروند پر جامعہ اسلامیہ بنجاری پیتم پور سے عالم دین کی سند حاصل کرکے لوٹے جناب مولانا محمد شاہ رخ ذوالفی صاحب کا محلہ میں واقع مدرسہ اشاعت القرآن کروند بھوپال میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا
پروگرام میں مولانا موصوف اور انکے والد محترم کا شال پوشی کر بڑے تزک واحتشام کے ساتھ استقبال کیا گیا اس موقع پر ناظم مدرسہ حافظ محمد احتشام سعیدی، مہتمم مدرسہ حافظ محمد راشد ، مولانا فیضان، امام مسجد بالقسیہ کروند مفتی فراز احمد، قاری امتیاز مدرسے کے اساتذہ وطلباء اور اہل محلہ شریک رہے۔