نئی دہلی : دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج کی تصویر واضح ہو گئی ہے۔ دہلی میں بی جے پی کا سونامی ہے۔ بی جے پی 27 سال بعد دہلی کے تخت پر واپس آئی ہے۔ بی جے پی کی زبردست جیت کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کا دہلی باب بند ہو گیا ہے۔ اب بی جے پی نے دہلی پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس کے لیے انہیں 27 سال طویل انتظار کرنا پڑا۔ اس شاندار جیت کے بعد بی جے پی کے دہلی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول ہے ۔ وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کارکنان کو خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے وزیراعظم مودی کو جیت کا کریڈٹ دیا ۔ ساتھ ہی دہلی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔