بھوپال ، 5 فروری :(پریس ریلیز)حکیم سید ضیاء الحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج ، بھوپال سالانہ تقریب کے موقع پر گزشتہ ہفتے سے مختلف کھیلوں اور ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے ۔ والی بال ، کھو کھو ، ، بیڈمنٹن اور کرکٹ میں مقابلے منعقد کیے گئے ۔کھیلوں کے علاوہ ثقافتی مقابلے ، تقریر کے مقابلے ، مقالہ نگاری، برجستہ گوئی، خاکہ سازی اور ڈرائنگ کی سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں جن میں طلباء پڑھنے کے علاوہ ان سرگرمیوں میں اپنی لیاقتوں، مہارتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کا مؤثر طریقے سے مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر محمود بیگم نے کہا کہ ان پروگراموں کا مقصد طلباء کو کثیر جہتی (جسمانی ، دانشورانہ ، اخلاقی اور ثقافتی) ترقی دینا اور انہیں اچھے ڈاکٹر بن کر معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔پروگرام کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید عالم نے بتایا کہ یہ پروگرام کالج انتظامیہ اور طلبہ کے تعاون سے منعقد کیے جا رہے ہیں ، پروگرام کی اختتامی تقریب 11 فروری کو کالج آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی ، جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا ۔