بھوپال ۔ 4/فروری ( پریس ریلیز) بھوپال جمیعت علماء مدھیہ پردیش کی ٹیم صدر جمیعت علماء مدھیہ پردیش حاجی محمد ہارون صاحب کی سرپرستی میں لگاتار عرص دراز سے بھوپال کے اقبال میدان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی اور لگاتار کئی مہم چلانے کے بعد اخر کار اقبال میدان کی تزین کاری کا کام منسپل کارپوریشن بھوپال کے ذریعے شروع کر دیا گیا جو قابل تعریف ہے جمیعت علماء مدھ پردیش کہ خادم حاجی محمد عمران نے اس قابل تعریف کام کی شروعات کیے جانے پر مونسپل کارپوریشن بھوپال کہ اس کام کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد 50 لاکھ کے بجٹ سے منسٹل کارپوریشن بھوپال کے ذریعے اقبال میدان بھوپال کی تزین کاری کی جا رہی ہے جمیعت کی ٹیم لگاتار اس کوشش میں تھی کہ اقبال میدان کو تحفظ ملے اور اقبال میدان پہلے جیسا با رونق بن سکے جو بھوپال کی خوبصورتی میں پہلے بھی چار چاند لگاتا تھا اور اگے بھی لگاتا رہے گا جمیعت کی ٹیم نے کئی بار اقبال میدان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر محکمے سے مطالبے کیے جس کو اب جا کر کامیابی ملی ہے جو قابل تعریف ہے اس موقع پر حاجی محمد عمران نے کہا کہ اقبال میدان کو پوری طرح تحفظ فراہم کرنے کے بعد اس کی حفاظت کے بھی انتظام کیے جائیں جس سے کی اقبال میدان کو کوئی نقصان نہ پہنچے دن میں یہاں چوکیدار موجود رہتا ہے پر رات میں چوکیدار نہ ہونے کی وجہ سے اقبال میدان کی حفاظت میں چوک ہوتی ہے اور میدان کو نقصان پہنچتا ہے اول تو گزشتہ 15 سالوں کے بعد ایک لمبی تحریک کے بعد اقبال میدان کو تحفظ فراہم ہو رہا ہے تو اس کی حفاظت کے لیے بھی بنیادی انتظام کیے جائیں جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے وہیں دوسری جانب جمعیت کی ٹیم محمد کلیم ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری جمیعت علماء مدھیہ پردیش مجاہد محمد خان مولانا حنیف حافظ ساجد احمد محمد فرحان خان حاجی حنیف مفتی صابر صاحب مفتی رافع حاجی محمد عمران نئے مطالبہ کیا ہے کہ عرصے دراز کے بعد اقبال میدان کو تحفظ فراہم ہو رہا ہے تو اس کو توجہ دے کر کیا جائے اور اس کی مضبوطی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اقبال میدان کی رونق ہیں سالہ سال باقی رہیں اور پہلے کی طرح علامہ اقبال کے اشعار پورے اقبال میدان میں اسی طرح لگائے جائیں جس طرح پہلے لگے ہوئے تھے وہیں ٹیم نے اقبال میدان میں ہونے والی تقریبوں کو بھی پہلے کی طرح ہی چالو رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ ایک لمبے وقت سے اقبال میدان میں نہیں ہو رہی ہیں اس پر بھی خصوصی توجہ دے کر اس پر بھی خصوصی توجہ دے کر یہاں ہونے والی تقریبوں کو پھر شروع کرنے کی پہل کی جائے جس سے مونسپل کارپوریشن کو بھی اچھا خاصا منافع ہوتا تھا اور منٹس بل کارپوریشن کے ذریعے اقبال میدان کو تقریبا کے انعقاد کے لیے کرائے پر دیا جاتا تھا اور ان تقریبوں سے بہت سے لوگوں کو روزگار بھی ملتا تھا جو عرصے دراز سے بند ہے اس کو چالو کرنے کی پہل کی جائے-