بھوپال:03؍فروری:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش صنعتی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اور گلوبل انویسٹرس سمٹ-2025 اس تبدیلی کا سب سے بڑا ثبوت بنے گا۔ یہ تقریب پہلی بار دارالحکومت بھوپال میں منعقد ہو رہے اس انعقاد کو لے کر یہ نہ صرف ایک سرمایہ کاری کانفرنس نہیں ہے ،بلکہ بھوپال کو صنعتی دارالحکومت کے طور پر قائم کرنے کی سمت میں تاریخی قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ دارالحکومت کے پاس پہلے سے ہی صنعتی ترقی کیلئے مضبوط بنیاد موجود ہے۔ جی آئی ایس-2025 سے، بھوپال کا اہم صنعتی مرکز بننے کی سمت میںتیزی سے آگے بڑھے گا۔بھوپال نہ صرف مدھیہ پردیش کا انتظامی مرکز ہے بلکہ جغرافیائی طور پر بھی یہ ایک مثالی صنعتی مرکز بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ریاست کے وسط میں واقع ہے، جس سے رسد اور سپلائی چین کے لیے ایک یہ اہم مقام ہے۔ بھوپال کے چاروں جانب کئی اہم صنعتی علاقے پہلے ہی تیار ہیں، جو اس اس سمٹ کے ذریعہ نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ منڈی دیپ، بگرودہ، پیلوکھیڑی، مکسی، گووند پورہ، اچار پورہ اور پھندا صنعتی علاقے نہ صرف چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے اہم ہیں، بلکہ یہاں قائم یونٹس ریاست کی صنعتی طاقت کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت صنعتی انفراسٹرکچر کی جامع ترقی پر کام کر رہی ہے اور بھوپال میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کئی اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں۔ دارالحکومت میں پہلے سے ہی سپر کوریڈور، آئی ٹی پارک اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹر جیسے پروجیکٹ چل رہے ہیں، جو اسے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پسند یدہ مقام بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھوپال میں بہترین تعلیمی اور تحقیقی اداروں کی موجودگی بھی اسے ہنر مند انسانی وسائل کا مرکز بھی بناتی ہے، جو صنعتی ترقی کے لیے ضروری ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ جی آئی ایس2025کے بعد بھوپال صرف مدھیہ پردیش کا انتظامی مرکز نہیں ، بلکہ یہ کاروبار، اختراع اور سرمایہ کاری کے اہم مقام کے طور پر ابھرے گا۔ ساتھ ہی بھوپال کو ایک صنعتی دارالحکومت کے طور پر قائم کرنے کی سمت میں فیصلہ کن قدم ہوگا جو ریاست کے اقتصادی پس منظر کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا