بھوپال:یکم ؍فروری:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اتراکھنڈ میں منعقدہ 38ویں قومی کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے پر ریاست کے کھلاڑیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی سخت محنت اور لگن سے ریاست کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے 81 کلو گرام ویٹ لفٹنگ مردوں کے زمرے میں ویلوری اجے بابو، ایکویٹک اسپورٹس میں ہائی بورڈ پلیٹ فارم ڈائیونگ ایونٹ میں پلک شرما اور ڈویتھلون خواتین زمرے میں آدھیا سنگھ کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اکویٹک کھیلوں کے 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ایونٹ میں پلک شرما، 1500 میٹر فری اسٹائل مردوں کے ایونٹ میں ادویت پاگے، داوشو ایونٹ میں روہت جادھو اور ووشو کے کنگشو خواتین ایونٹ میں بھورکشا دوبے کو سلو ر میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ویٹ لفٹنگ کے 45 کلو گرام ویٹ گروپ میں رانی نائک، ایکویٹک کے400 میٹر ایونٹ میں ادویت پاگے اور ووشو کے شانشو ایونٹ میں سنیوگیتا سنگھ کوبراز میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کھلاڑیوں کوکامیابی کی راہ پر مسلسل پیش قدمی کرنے اور نت نئے ریکارڈ قائم کرنے کیلئے نیک خواہشات دی ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ریاست کے کھلاڑی اپنے عزم اور لگن سے مدھیہ پردیش کو کھیلوں کی دنیا میں نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔