لاہور:30؍جنوری:چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور میں ہوگی۔ اس کا اہتمام مہاراجہ رنجیت سنگھ کے تعمیر کردہ حضوری باغ قلعہ میں کیا جائے گا۔ یہی نہیں فوٹو شوٹ کے بعد تمام ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی ہوگی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ہندوستانی کپتان روہت شرما کو اس میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مشترکہ طور پر جلد ہی افتتاحی تقریب کا اعلان کریں گے۔ وہ اس بارے میں بھی صورتحال واضح کریں گے کہ آیا روہت پاکستان جاتا ہے یا نہیں۔تقریب میں مشہور شخصیات، کرکٹ لیجنڈز اور پاکستان کے سرکاری حکام کو مدعو کیا جا رہا ہے۔حضوری باغ لاہور، پاکستان کا ایک باغ ہے۔ اس کی تعمیر مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں ہوئی تھی۔ اس کے مرکز میں حضوری باغ بارہ دری ہے، جسے مہاراجہ نے 1813 میں شجاع شاہ درانی سے کوہ نور ہیرا حاصل کرنے کے بعد 1818 میں بنایا تھا۔