پونہ ۔ 29/ جنوری (پریس ریلیز) جشن جمہوریہ کے موقع پر اسلم چشتی فرینڈس سرکل (اے سی ایف سی) کے زیر اہتمام پونہ مہاتما پھولے سنسکرتک بھون شورکر گارڈن وانو واڑی میں جشن منور پیر بھائی اور کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا-پروگرامکاآغاز مرزا ارمینبیگ نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔پروگرام کے پہلے حصے میں ممتاز ماہر تعلیم و سماجی کارکن منور پیر بھائی کی حیات و خدمات پر رفیق قاضی صاحب اور ڈاکٹر صدف نے تفصیلی روشنی ڈالی۔صدارت جناب زبیر رشید شیخ نے کی اور ان کی شخصیت پر جناب وقار احمد شیخ نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔مہمانخصوصی ایڈوکیٹ شیخالہی بخش کی شخصیت کا احاطہ جناب قدرت اللہ بیگ نے خوش اسلوبی سے کیا۔ممتاز محقق و ادیب ڈاکٹر مہتاب عالم نے منور پیر بھائی کا سپاس نامہ پیش کیا ۔ڈاکٹر مہتاب عالم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منور پیر بھائی کی خدمات نہ صرف قابلِ تحسین بلکہ قابل تقلید بھی ہیں اور اس باوقار پروگرام کے انعقاد کے لئے اسلم چشتی اور ان کے رفقاء مبارکباد کے مستحق ہیں۔مشہور ناظم مشاعرہ اور صحافی معین شاداب صاحب نے اے سی ایف سی کا تفصیلی تعارف پیش کیا ۔اس موقعے پر پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈوکیٹ شیخ ایوب الٰہی بخش ،پروگرام کے صدر زبیر رشید شیخ ،بینا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر اقبال خان کا اے سی ایف سی کے صدر اسلم چشتی اور ان کے رفقاء کے ہاتھوں اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔اس موقع پر ماہنامہ گل بوٹے کے مدیر رہے فاروق سید کا بھی اعزاز کیا گیا ۔پروگرام کے پہلے حصے کی نظامت کے فرائض ممتاز صحافی ادیبہ و ناظمہ ڈاکٹر وسیم راشد نے انجام دینے ۔جشن منور پیر بھائی کے دوسرے حصے میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔کل ہند مشاعرہ میں ملک کے ممتاز شعرا نے شرکت کی اور اپنے بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔دیر رات تک چلنے والے مشاعرہ میں حسن کاظمی ڈاکٹر انا دہلوی ،معین شاداب ،ڈاکٹر مہتاب عالم ،اسلم چشتی ،واحد انصاری ،ڈاکٹر وسیم راشد ،شائستہ ثناء ،وارث وارثی ،شرف نانپاروی ،ڈاکٹر ممتاز منور ،ڈاکٹر یاسمین مومل ،ارشد ضیاء ،رفیق قاضی نے اپنے بہترین کلام سے مشاعرہ کے حسن کو دوبالا کیا ۔ناظم مشاعرہ ارشاد انجم نے اپنی نظامت کے منفرد انداز سے نہ صرف مشاعرہ کے وقار میں اضافہ کیا بلکہ بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔