بھوپال:28؍جنوری:(پریس ریلیز) یوم جمہوریہ 26 جنوری کے پرمسرت موقع پر دفتر مساجد کمیٹی (دارالقضاء)بھوپال میں شہرقاضی مولاناسید مشتاق علی ندوی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر مساجدکمیٹی کی ایڈمنسٹریٹیو افسر محترمہ فرزانہ غزال صاحبہ، نائب قاضی شہر سیدبابرحسین ندوی، مفتی رئیس احمدخاں قاسمی، نائب مفتی جسیم داد خاں، نائب شہرقاضی محمدشرافت رحمانی، انچارج سکریٹری سید اویس علی اورتمام اسٹاف موجود رہا۔