بھوپال:27؍جنوری:دارالعلوم علامہ عبدالحی ،چھوٹی مسجد مومن پورہ ،جنسی چوراہا جہانگیرآباد میں جوش وخروش کےساتھ 76واںیوم جمہوریہ منایاگیا۔ اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ ٔ کرام اورطلبا نے شریک ہوکر یوم جمہوریہ پرچم کشائی کی اورترانہ ہند پیش کیا۔وہیں پروگرام کے اختتام پرموقع پر موجود تمام لوگوں کو مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔