نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) یوگیندر (73)، ماجد (33) اور رادھیکا پرساد (چار وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے منگل کو انگلینڈ کو 79 رن سے شکست دے کر ٹی- 20 پی ڈی چیمپئنس ٹرافی کا خطاب اپنے نام کیا۔ہندوستان کے 197 رن کے جواب میں بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کے بلے باز ہندوستانی بالنگ اٹیک کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیمنڈ نے سب سے زیادہ 35 گیندوں پر 35 رن بنائے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے انگلینڈ کو 19.2 اووروں میں 118 رن پر ڈھیر کر دیا اور میچ 79 رن سے جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے رادھیکا پرساد نے چار وکٹ حاصل کئے۔آج وکرانت کینی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے فائنل میچ میں یوگیندر (40 گیندوں پر 73) اور ماجد 19 گیندوں پر (ناٹ آؤٹ 33) کی شاندار اننگز کی مدد سے مقررہ 20 اووروں میں 197 رن بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ہیمنڈ نے دو وکٹ حاصل کئے۔