بھوپال:20؍جنوری: بھارت بھون میں 22 جنوری سے’’ایکاگر‘‘ فلم فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ چار روزہ اس فیسٹیول میں عظیم شخصیات اور ادبی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے والی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ امیج ڈویژن کے زیر اہتمام فلم فیسٹیول میں فلموں کی نمائش روزانہ شام 6.30 بجے شروع ہوگی۔ جس میں داخلہ مفت ہے۔
فیسٹیول کاشیڈیول اس طرح ہے۔22 جنوری کوفلم – آنند مٹھ(ڈائریکٹر – ہیمن گپتا)، 23 جنوری کوفلم – سوامی وویکانند(ڈائریکٹر – جی وی آئیر)، 24 جنوری کوفلم – کوی کالیداس(ڈائریکٹر – ایس این ترپاٹھی)، 25 جنوری کوفلم – آدی شنکراچاریہ(ڈائریکٹر – جی وی آئیر)۔