بھوپال، 22 جنوری (ایجنسی) مدھیہ پردیش حکومت نے مدھیہ پردیش کیڈر کے 2010 بیچ کے آئی پی ایس افسر آشوتوش پرتاپ سنگھ کو مدھیہ پردیش کے محکمہ رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انہیں پولیس ہیڈکوارٹر، بھوپال میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پیر کی دہر رات آشوتوش پرتاپ سنگھ کے تبادلے کا حکم جاری کیا۔ ان کی خدمات محکمہ رابطہ عامہ سے واپس لے کر پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ چھ سال قبل محکمہ رابطہ عامہ میں ڈائریکٹر تعینات ہوئے تھے۔