بھوپال:13؍جنوری:وزیر پنچایت اور دیہی ترقیات مسٹر پرہلاد سنگھ پٹیل نے نرسنگھ پور ضلع کے کریلی میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ 50 بستروں کے سول اسپتال کا افتتاح کیا۔ اسپتال کی یہ نئی عمارت سناتنی مندر سمیتی کریلی کی جانب سے فراہم کردہ دو ایکڑ اراضی پر بنائی گئی ہے۔ پروگرام کے دوران ٹی بی کے مریضوں کو فوڈ باسکیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔ اس دوران وزیر مسٹرپٹیل نے نئے تعمیر شدہ اسپتال کا بھی معائنہ کیا۔وزیر مسٹرپٹیل نے کہا کہ جب ہم طبی سہولیات کی بات کرتے ہیں تو ہمیں ماضی اور مستقبل کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔ طبی میدان میں ضروریات روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کریلی شہر سناتنی دھرمادا ٹرسٹ رام مندر کمیٹی کریلی نے اسپتال کے لیے دو ایکڑ زمین عطیہ کرکے اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کیا ہے۔ اس زمین پر 50 بستروں پر مشتمل سول اسپتال کی تعمیر واقعی مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریلی شہر سماجی سروکاروں کیلئے بیدار شہر ہے۔وزیر مسٹرپٹیل نے کہا کہ ضلع کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے عزم کرنا ہوگا۔ ٹی بی کی بیماری سے ڈرنے کی ضرورت نہیںہے۔ حکومت ہند نے ہندوستان کو ٹی بی سے پاک بنانے کا عہد کیا ہے۔ ہم سب کو بغیر کسی خوف کے اس ویکسینیشن سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غریب، امیر، صحت مند انسان اور نشا نہیں کرنے والابھی شخص کہیں نہ کہیں ٹی بی کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس لیے ٹی بی کی جانچ کروائیں اور اس کا ٹیکا لگائیں ، اس میں کوئی حرج نہیں۔ ہمیں اس قدم میں آگے بڑھنا چاہیے۔وزیر مسٹرپٹیل نے کہا کہ ہمارے سامنے دوسرا چیلنج نوجوانوں میں منشیات کی لت ہے۔ ہم سب کو اس کی فکر کرنا چاہیے۔ منشیات کے خلاف بیدار ہونے کے لیے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ منشیات کے خلاف ہیں اور نشے سے نجات کے حامی ہیں ان سماجی، سیاسی اور تمام لوگوں کو مل کر ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہو گا۔