وڈودرا، 12 جنوری (یو این آئی) انوج ٹھکرال اور نشانت سندھو (تین وکٹ) کے بعد ہمانشو رانا (66) اور پارتھ وتس (38) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہریانہ نے اتوار کو وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے کوارٹر فائنل میں گجرات کو دو وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ گجرات کو 196 پر ڈھیر کرنے کے بعد بلے بازی کرنے آئی ہریانہ کی شروعات اچھی نہیں رہلی اور اس نے چوتھے اوور میں دھماکہ خیز بلے باز ارش رانگا (25) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان انکت کمار بیٹنگ کے لیے آئے اور اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ پریئے جیت سنگھ جڈیجہ نے 17ویں اوور میں انکت کمار (20) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد 28ویں اوور میں روی بشنوئی نے ہمانشو رانا کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ہمانشو رانا نے 89 گیندوں پر 66 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ پارتھ وتس 50 گیندوں پر 38 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نشانت سندھو 12 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد گجرات کے گیند بازوں نے واپسی کرتے ہوئے 19 رن کے وقفے پر ہریانہ کے لگاتار چار وکٹ حاصل کئے۔ انوج ٹھکرال کے آؤٹ ہونے کے بعد بلے بازی کے لیے آئے انشول کمبوج نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے دنیش بانا کے ساتھ مل کر 44ویں اوور میں 8 وکٹوں پر 201 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو دو وکٹوں سے فتح دلا دی۔گجرات کی جانب سے روی بشنوئی نے چار وکٹ حاصل کیں۔ ارجن ناگواس والا نے دو وکٹ لئے۔ پریئے جیت سنگھ جڈیجہ اور وشال جیسوال نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آج ہریانہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے، گجرات کی اوپننگ جوڑی آریہ دیسائی اور ارول پٹیل نے پہلے وکٹ کے لیے 45 رن جوڑے۔ آریہ دیسائی 23 اور ارول پٹیل 23 رن بناکر آؤٹ کیا۔ ٹیم کی جانب سے ہیمانگ پٹیل نے سب سے زیادہ (54) رن بنائے۔ چنتن گاجا (32)، سورو چوہان 23 اور روی بشنوئی 12 بناکر آؤٹ ہوئے۔ گجرات کے بلے باز ہریانہ کے بالنگ اٹیک کے خلاف زیادہ دیر تک پچ پر نہیں ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے اپنے وکٹ گنواتے رہے۔ ہریانہ کے گیند بازوں نے گجرات کو 45.2 اوور میں 196 رن پر ڈھیر کردیا۔ہریانہ کی جانب سے انوج ٹھکرال اور نشانت سندھو نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ انشول کمبوج نے دو وکٹ لئے۔ پارتھ وتس نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔