بھوپال( 11جنوری): دارالحکومت بھوپال کے ہاکی امپائر فہیم محمد خان کو 12 سے 26 جنوری 2025 تک رانچی اور رورکیلا میں ہونے والی ہاکی انڈیا لیگ میں ٹیکنیکل آفیسر/امپائر کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب ہاکی انڈیا نے کیا ہے۔اس سال ہاکی انڈیا لیگ پہلی بار مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے ایڈیشن کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل صرف مردوں کی ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ فہیم محمد خان نے اپنے کیریئرمیں کئی اہم ٹورنامنٹس مںی شرکت کی جن میں ایاے کپ (جکارتہ)، ساؤتھ اینلی گمزم، این م چیمپئنز ٹرافی (مسقط، عمان)، جونئر ایار کپ (ڈھاکا، بنگلہ دیش)، بھارت-بلااروس ٹسٹا سرایز اور ایشیناسکولز چمپئنن شپشامل ہیں۔ انہوں نے ان تمام مقابلوںمیں بطور مچف آفشلی ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے ورلڈ پینل ٹیکنیکل آفیشلز کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ انہیں FIH نے گزشتہ سال رانچی میں منعقدہ اولمپک کوالیفائر کے لیے بھی منتخب کیا تھا۔اس کے علاوہ فہیم خان نے مختلف قومی مقابلوں اور ہاکی انڈیا کے آل انڈیا ٹورنامنٹس میں بھی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔فہیم محمد خان مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، بھوپال کیمپس کے کالج آف ٹیچر ایجوکیشن میںفیزیکل ایجوکیشن کے استاد(بطورگیسٹ فیکلٹی) ہیں ۔
تمام ہاکی شائقین اور کالج کے عملے نے ان کی اس کامیابی پر خوشی اور نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔