وڈودرا، 11 جنوری (یواین آئی) دیودت پڈّکّل (102) کی شاندار سنچری اور کے وی انیش (52) کے ساتھ 133 رنز کی شراکت کی بدولت کرناٹک نے ہفتے کے روز ووجے ہزارے کے کوارٹر فائنل میں بڑودہ کے خلاف پانچ رنز سے دلچسپ فتح حاصل کی۔موتی باغ اسٹیڈیم میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کرناٹک نے 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 281 رن بنائے جس کے جواب میں بڑودہ کی اننگز 49.5 اوور میں 276 رن پر سمٹ گئی۔
بڑودہ کے لیے اوپنر شاشوت راوت نے 104 رنز بنائے جبکہ تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے اتیت سیٹھ نے 56 رنز کا تعاون دیا۔کرناٹک کے لیے واسوکی کوشک، پرسدھ کرشنا، ابھیلاش شیٹی اور شریاس گوپال نے دو دو وکٹ لیے جبکہ بھارگو بھٹ (20) اور راج لمبانی (10) نے آخری اوور میں رنز لینے کی کوشش میں اپنی وکٹیں گنوا دیں۔