حیدرآباد8جنوری:آندھرا پردیش کے تروپتی بالاجی مندر میں بدھ کی دیر رات ساڑھے نو بجے ویکنٹھ دوار درشن ٹکٹ کائونٹر کے پاس بھگدڑمچ گئی۔ اس حادثہ میں ایک خاتون سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ 150سے زیادہ زائرین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دراصل کاونٹر کے پاس چارہزار سے زائد زائرین قطار میں کھڑے تھے اسی وقت زائرین کو بیراگی پٹیدا پارک میں قطار لگانے کے لئے کہا گیا۔ آگے نکلنے کی ہوڑ میں افراتفری مچ گئی۔ بھگدڑ کے دوران لوگ ایک دوسرے پر چڑھ گئے جس سے کچھ لوگوں کا دم گھٹ گیا۔ ملکہ نامی ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے فون پر افسران سے صورتحال کی معلومات حاصل کی ہے۔