کوالالمپور، 8 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار ایچ ایس پرنائے اور شٹلر مالویکا بنسوڈ بدھ کو مردوں اور خواتین کے سنگلز زمرے کے ابتدائی راؤنڈ میچ جیت کر ملیشیا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔پرنانے کا میچ چھت سے پانی لیک ہونے کی وجہ سے کل ملتوی کرنا پڑا تھا۔ اس وقت پرنائے 21-12، 6-3 سے آگے تھے۔ پرنائے نے اپنے کینیڈین حریف برائن یانگ کو ایک گھنٹہ 29 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-12، 17-21، 21-15 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
اگلے راؤنڈ میں پرنائے کا مقابلہ چین کے شی فینگ سے ہوگا۔خواتین کے زمرے میں مالویکا نے ملیشیا کی گوہ جن وی کو صرف 45 منٹ میں 21-15، 21-16 سے شکست دی۔ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ تیسری سیڈ چین کی یو ہان اور جنوبی کوریا کی یو پو پائی کی فاتح سے ہوگا۔تنیشا کراسٹو اور دھرو کپیلا اور ستیش کمار کروناکرن اور آدیا وریاتھ کی ہندوستانی جوڑی بھی سپر 1000 ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔