بھوپال:06؍جنوری:وزیرکھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہماری نوجوان طاقت کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ آج کا نوجوان نہ صرف قوم کا حال ہے بلکہ کل کا قائد بھی ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کا خواب اسی وقت پورا ہوگا جب ہمارے نوجوان اپنی توانائی، عزم اور تخلیقی صلاحیتوں کو قومی مفاد میں استعمال کریں۔مسٹر سارنگ نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے حقوق کے ساتھ اپنے فرائض سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔ ملک کے تئیں لگن کا احساس اور فرض کا احساس وہ بنیاد ہے جو ہمارے نوجوانوں کو منفرد بنا سکتی ہے۔وزیرمسٹر سارنگ پیر کو بھوپال کے تاتیا ٹوپے اسٹیڈیم میں 28ویں ریاست سطحی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے سائنس نمائش کا بھی معائنہ کیا۔ یہ میلہ 8 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس میں ریاست کے 10 ڈویزنوں سے 15 سے 29 سال کی عمر کے تقریباً 350 نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ اس ریاست سطحی یوتھ اتسو کے فاتحین وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی مہمان نوازی کے تحت نئی دہلی میں 11-12 جنوری کو منعقد ہونے والے قومی یوتھ اتسو میں حصہ لیں گے۔