بھوپال 21جنوری(پریس ریلیز) مدرسہ ہذامیں حالاتِ حاضرہ کےپیش نظر اور خاص طور سے ۲۲جنوری ۲۰۲۴کا دن امت مسلمہ میں سے اشخاص افراد کا دنیا سے چلے جانا ان سب باتوں کا دھیان رکھتے ہوئے تمام اساتذہ کرام وطلباء عظام نے اجتماعی طور سے خاص مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام عزیز طلبا نے بالخصوص حفظ کے یسین شریف کی تلاوت کی اور ناظرہ ودیگر نے آیت کریمہ قرآن خوانی کی جس میں اس بات کی بھی دعا مانگی گئی کہ یا رب کریم ایمان والوں کی جان مال عزت وآبرو کی حفاظت فرما اور ملک میں امن وامان قائم رکھنا اور حال میں جناب حاجی ایوب صاحب ریت والے، جو امت مسلمہ کے لئے ہر معاملہ میں فعال ومتحرک شخص تھے اور بھی بہت سے صفات کے حامل تھے ان کے لئے ایصال ثواب کیا گیا۔ آخر میں مفتی محمد جاویدانور مظاہری بانی وناظم مدرسہ ہذا نے تمام اہل مدارس وائمہ کرام سے مودبانہ اپیل کی کہ قنوت نازلہ کا بلا ناغہ اہتمام کیا جائے یہی ہمارے لئے خاموشی سرمایہ ہے جس میں اللہ کی مدد آناً فاناً دیکھ جائے گا ایمان والے کبھی بھی گھبرایایانہیں کرتے جس کا ہم نے کلمہ پڑھا ہے لاالٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۔ اس کی برکت سے ہم سب حفظ وامان میں رہیں گے بس شرط یہ کہ پانچوں وقتوں کے سچے وپکے نمازی بن جائیں اور رات کے اندھیرے میں اپنے رب کو منانے والے بن جائیں انشاء اللہ بدری مدد ہم سب ایمان والوں کے لئے سایہ بن کر حفاظت کرے گی ۔