بنگلورو، 21 دسمبر (یو این آئی) روی چندرن اشون کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی اہلیہ پریتی نے انسٹاگرام پر اسٹار گیند باز کے ساتھ گزرے وقت کے قیمتی لمحات کو شیئر کرتے ہوئے انہیں انتہائی خوشی کے لمحات قرار دیا ہے۔پریتی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر جذباتی انداز میں لکھا، “ڈیئر اشون کٹ بیگ کیسے رکھا جاتا ہے یہ نہ جانتے ہوئے بھی دنیا بھر کے اسٹیڈیمز میں آپ کے ساتھ چلنا، آپ کو سپورٹ کرنا، آپ کو دیکھنا اورآپ سے سیکھنا، یہ انتہائی خوشگوار رہا ہے۔ آپ نے مجھے جس دنیا سے متعارف کرایا، اس نے مجھے ایک ایسے کھیل کو قریب سے دیکھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا اعزاز بخشا جو مجھے پسند ہے۔ اس نے مجھے یہ بھی دکھایا کہ اپنے دماغ کو اوپر رکھنے کے لئے کتنے جنون، سخت محنت اور نظم وضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا، ’’جب میں نے اشون کی پی سی دیکھی، تو میں نے چھوٹے اور بڑے لمحات کے بارے میں سوچا۔ پچھلے 13-14 برسوں کی بہت سی یادیں، بڑی جیت، پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز، ایک شدید میچ کے بعد ہمارے کمرے میں مکمل خاموشی، کبھی شام کو کھیل کے بعد شاور کی دیر تک آتی آواز، معمول سے زیادہ دیر تک دوڑنا، کاغذ کے اوپر اشون کا لکھتے ہوئے پنسل کی کھروچ، جب وہ گیم پلان بنارہا ہوتا ہے تو فوٹیج ویڈیو کی مسلسل اسٹریمنگ، ہر مقابلے کے لئے نکلنے سے پہلے ایک لمبی سانس لیتے ہوئے خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش، آرام کرتے ہوئے گانے سننا اور اسے لوپ پر لگاتار دہرانا۔