ہرارے:14؍دسمبر:افغانستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہفتہ کو ہرارے اسپورٹس کلب میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 127 رنز بنائے۔ افغانستان نے ہدف 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
افغانستان کے کپتان راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر افغانستان نے سیریز بھی 2-1 سے جیت لی ہے۔ پہلا میچ زمبابوے نے 4 وکٹوں سے جیتا تھا اور دوسرا میچ افغانستان نے 50 رنز سے جیتا تھا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے پہلے ہی اوور میں مارومانی کی وکٹ گنوا دی، وہ صرف 6 رنز بنا سکے۔ برائن بینیٹ نے 31، ویسلے مادھویرے نے 21 اور ڈیون مائرز نے 13 رنز بنا کر سکور کو 70 کے قریب پہنچا دیا۔ ان تینوں کی وکٹیں گرنے کے بعد سکندر رضا اور فراز اکرم 6، 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔تاشینگا موسیکیوا نے 12 اور ویلنگٹن مساکادزا نے 17 رنز بنائے۔ رچرڈ نگروا نے 1 رن بنایا، بلیسنگ مزاربانی کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ ٹریور گوانڈو نے 7 رنز بنا کر اسکور کو 127 تک پہنچا دیا۔افغانستان کے کپتان راشد خان نے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فضل الحق فاروقی اور محمد نبی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔افغانستان کی ٹیم 128 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری اور صرف 44 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ رحمان اللہ گرباز 15، صدیق اللہ اتل 3، زبید اکبری 2 اور درویش رسولی 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان راشد خان بھی صرف 2 رنز بنا سکے۔عظمت اللہ عمرزئی نے پھر 34، گلبدین نائب 22 اور محمد نبی نے 24 رنز بنا کر سکور کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔ نبی آخر تک ناٹ آؤٹ رہے اور 3 گیندیں باقی رہ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا، ٹریور گوانڈو اور بلیسنگ مزارابانی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ناگروا نے ایک وکٹ حاصل کی۔