امپھال، 20 جنوری (یو این آئی) منی پور میں کوکی عسکریت پسندوں کی جانب سے تکھلممبم منورنجن سنگھ کے بہیمانہ قتل سمیت 26 لوگوں کے اغوا کے بعد قتل کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کی طرف سے ہفتہ کی صبح 48 گھنٹے کی عام ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی مکمل طور پر متاثر رہی۔ہڑتال کے باعث تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری ادارے بند رہے۔ سڑکیں سنسان رہی اور لوگ باہر نہیں نکلے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔دریں اثنا، کوکی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں 18 جولائی کو ننگتھوکھونگ میں چار دیہاتیوں کے قتل کے خلاف، جے اے سی نے کہا کہ وہ چاروں لوگوں کی لاشیں نہیں لیں گے۔ انہوں نے ان فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جو علاقے میں شہریوں کی حفاظت کے لیے تعینات تھے۔ دیہی باشندوں نے بتایا کہ چارلوگوں کے قتل سے عین قبل، فوجی پانی لینے کے لیے علاقے میں آئے تھے۔
دریں اثناء یوتھ فورم فار پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس (وائی ایف پی ایچ آر) نے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے جواز پر سوال اٹھایا کیونکہ کوکی عسکریت پسندوں کے حملوں کو فوجیوں کے ذریعے نہیں روکا گیا تھا۔ فورم نے سیکورٹی اہلکاروں کے مختلف کیمپوں کے قریب کسانوں اور شہریوں پر ہونے والے حملوں کی فہرست دی۔گزشتہ 45 دنوں میں کوکی عسکریت پسندوں نے بچوں سمیت تقریباً 26 افراد کو اغوا کے قتل کردیا ہے۔ کوکی عسکریت پسندوں کے حالیہ حملوں میں منی پور پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور 13 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔منی پور حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ سے سرحدی شہر مورہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ہے کیونکہ مختلف کوکی تنظیموں نے قومی شاہراہ کو بند کر رکھا ہے۔سیکورٹی ایجنسیوں نے کہا کہ کوکی عسکریت پسند بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کر رہے تھے اور ایسی اطلاعات ہیں کہ میانمار کے شہری ان لوگوں کی مدد کررہے تھے جومنی پور پولیس پر حملہ کررہے تھے۔ سیکورٹی ایڈوائزر کلدیپ سنگھ نے کہا کہ پولیس خاموش بیٹھی ہے اس لیے انہیں محفوظ مقام پر لے جایا جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ جوائنٹ فورس نے جمعہ کو چوراچاند پور ضلع سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود میں میگزین کے ساتھ ایک 5.56 ایم ایم ایم 4 اے 1 اسالٹ رائفل، ایک 9 ایم ایم پستول، سات سنگل بیرل رائفلز، ایک 38 ایم ایم آنسو گیس گن شیل، 12 دیسی ساختہ مارٹر، ایک ہینڈ گرنیڈ اور چار 9 ایم ایم گولہ بارود شامل ہیں۔