ایڈیلیڈ، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اتوار کو کہا کہ تیز گیند باز محمد سمیع کے لیے آسٹریلیا میں ٹیم کے دروازے پوری طرح کھلے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ان کی فیٹ کے تعلق سے کسی جلدی بازی میں نہیں ہیں۔ایڈیلیڈ میں گلابی گیند کے ٹیسٹ میں ہندوستان کی 10 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا میں سمیع کے لیے دروازے کھلے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ سمیع مکمل فٹ ہونے کے بعد ہی ٹیم میں واپس آئیں۔ ٹیم ان کے حوالے سے کسی جلدی بازی میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا “ٹیم کے دروازے سمیع کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہم ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ سید مشتاق علی ٹرافی کھیلتے ہوئے ان کے گھٹنے میں پھر سوجن آ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے جو تیاریاں کر رہے ہیں انہیں کچھ دھچکا لگا ہے۔ ہم ان کے ساتھ انتہائی محتاط رہنا چاہتے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ انہیں ٹیم میں لایا جائے اور انہیں دوبارہ کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ مکمل فٹ ہونے کے بعد ہی ٹیم میں واپس آئیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ان پر کسی قسم کا دباؤ ڈالا جائے۔‘‘
پرتھ ٹیسٹ میں جسپریت بمراہ کی شاندار بالنگ کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم مشکل حالات میں بھی آسٹریلیا کے خلاف واپسی کرنے میں کامیاب رہی۔ لیکن ایڈیلیڈ میں، ہندوستان کو ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں بمراہ کے دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے ایک اور گیند باز کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا “وہ طویل عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہیں۔ کچھ پیشہ ور افراد ہیں جو ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ جب بھی کوئی میچ کھیلتے ہیں تو اس سے پہلے اور بعد میں ان کی فٹنس پر نظر رکھی جاتی ہے۔ ہم ان کی واپسی اور ان کی فٹنس کے حوالے سے بہت محتاط رہنا چاہتے ہیں۔